سیالکوٹ : نوجوانوں میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں اَپووا کا کردارمثالی ہے-گورنرپنجاب

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاھد ریاض سٹی رپورٹر )نوجوانوں میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں اَپووا کا کردارمثالی ہے:گورنرپنجاب
تفصیل کے مطابق آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن( اَپووا) کے وفد کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ان کے آفس میں ملاقات
قلم کاروں، لکھاریوں،صحافیوں،ادیبوں اور شاعروں کی نمائندہ جماعت آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا)کےوفد نے اپووا کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری اور بانی و صدر ایم ایم علی کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔وفد میں حافظ محمد زاہد، محمد اسلم سیال،سفیان فاروقی،محمد فاروق خان،ایڈوکیٹ شاہد رانجھا،عمر شاہ،محمد بلال اورمحمد اشفاق شامل تھے ۔زبیراحمد انصاری نے تنظیم کا تفصیلی تعارف پیش کیا جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے اپوا کے لکھاری چراغ راہ کا کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply