اگست کے پہلے ہفتے میں کورس،دورانیہ دو گھنٹے، حتمی تاریخ کا اعلان جلدہو گا،ایم ایم علی

آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے بانی و صدر ایم ایم علی نے مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی آفس کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات آئی ٹی ہیڈ ملک وقاص سعید سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران ممتاز اعوان بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد اپووا کے اراکین کے لیے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی کورسز کے انعقاد پر مشاورت کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں ایک تین روزہ آن لائن تربیتی کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔کورس میں مصنوعی ذہانت (AI) کا مثبت اور تعمیری استعمال،کانٹینٹ رائٹنگ میں فیکٹ چیکنگ کی اہمیت،گرافک ڈیزائننگ کی بنیادی تربیت،بلاگنگ کے جدید طریقے اور عملی مشقیں و دیگر شامل ہوں گے،کورس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اگلے ہفتے سے کیا جائے گا اور تمام اپووا اراکین کے لیے یہ کورس مکمل طور پر مفت ہوگا۔ ہر روز دو گھنٹے کا آن لائن لیکچر شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔کورس کی حتمی تاریخوں اور تفصیلات کا باضابطہ اعلان جلد ہی کیا جائے گا، جبکہ رجسٹریشن فارم اور شرکت کے طریقہ کار سے متعلق معلومات اپووا کے آفیشل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی۔

بانی صدر اپوواایم ایم علی نے اس موقع پر کہا کہ یہ دور تربیت و ٹیکنالوجی کا ہے، اور اپووا اپنے اراکین کو نہ صرف ادبی بلکہ تکنیکی میدان میں بھی خود کفیل بنانا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنی تحریری صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکیں۔

مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی ہیڈ ملک وقاص سعید نے اپووا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشن میں اپووا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے تاکہ لکھاری برادری کے لیے نئی راہیں کھولی جا سکیں،

Shares: