آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایسوسی ایشن کے بانی اپووا ایم ایم علی ، سینئر نائب صدر حافظ محمد زاہد اور نائب صدور محمد اسلم سیال اور سفیان علی فاروقی نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد تنظیمی امور، آئندہ ادبی سرگرمیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر تین جنوری کو منعقد ہونے والی ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین کی کتاب کی باوقار تقریبِ رونمائی کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور انتظامی امور پر مشاورت کی گئی۔مزید برآں اپووا کے زیرِ اہتمام ہونے والی دیگر آئندہ ادبی و فلاحی تقریبات کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں۔ اجلاس میں خاص طور پر سال2026 میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئے عہدیداران کی تعیناتی کے عمل پر جامع اور سنجیدہ گفتگو کی گئی، تاکہ ایسوسی ایشن کے مقاصد کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ اجلاس اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ اپووا ادبی خدمت اور قلم کاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرے گا۔ان شاءاللہ

Shares: