آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (APWWA) کے زیر اہتمام ، استاد،شاعر،کالمنگار ناصر بشیر صاحب کی زیر صدرات ، ملک یعقوب اعوان کی زیر سرپرستی اور بانی اپووا ایم ایم علی کی زیر نگرانی مقامی ہوٹل میں یومِ تکبیر کے سلسلے میں ایک پروقار کانفرنس اور کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار محفل میں ملک بھر سے ممتاز ادیبوں، شعراء، لکھاریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد زاہد نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا، جس سے محفل میں روحانیت اور تقدس کی فضا قائم ہوئی۔ اس کے بعد، شریک محفل معززین نے یومِ تکبیر کی اہمیت، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی ضرورت اور اس کے دفاعی اثرات کے حوالے سے اپنے اپنے نادر خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔ مقررین نے پاکستان کی خودمختاری اور استحکام میں ایٹمی قوت کے کردار پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں بھی اسی جذبے سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر، یومِ تکبیر کی مناسبت سے ایک خصوصی کیک کاٹا گیا، جو اس عظیم قومی دن کی یاد میں ایک علامتی جشن تھا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے پاکستان کی امن و سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ آخر میں، شرکاء کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جس کے دوران ادبی گفتگو اور باہمی رابطوں کا سلسلہ جاری رہا۔یہ تقریب APWWA کی جانب سے قومی دنوں کو یاد کرنے اور ادبی حلقوں میں قومی جذبے کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس تھی۔

تقریب میں معروف ادبی شخصیت،استاد ،شاعر کالمنگار ناصر بشیر ،معروف ادیب اشفاق احمد، معروف شوبز جرنلسٹ امبرین فاطمہ،سنئیر صحافی ندیم نظر ،ملی ادبی پنچائت کے چئیرمین ریاض احمد احسان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمان اعزاز میں معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر فضیلت بانو،معروف شاعرہ عروج درانی ،سنئیر صحافی ممتاز بانو، کالمنگار شاعر چوہدری غلام غوث، نوید شیخ، ایگزیکٹو پروڈیوسر کھرا سچ ،اردونیوز کے رپورٹر ادیب یوسفزئی،سینئر صحافی حافظ نعیم، نوجوان لکھاری خنیس الرحمان، ایک نیوز سے حافظ طارق،ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان۔سرپرست گلبل رسالہ نعمان احمد صابری،بچوں کے معروف ادیب عبدالصمد مظفر،لکھاری محمد نادر کھوکھر محمد قاسم کھوکھر، امجد نذیر ، محمد سعید ،محمد دانش رانا،بچوں کے معروف ادیب امان اللہ نیر شوکت ۔صحافی و کالمنگار ،مہر اشتیاق احمد سیالکوٹ،معروف کالمنگار ملک فیصل رمضان،صحافی و کالمنگار ،، فہد نفیس،محمد بابر، قصور سے چوہدری اکبر علی اپووا عہددران میں سے بانی و صدر اپووا ایم ایم علی،سنیئر نائب صدر حافظ محمد زاہد،نائب صدر سفیان فاروقی،نائب صدر میل ونگ محمد اسلم سیال،محمد بلال جوائینٹ سیکرٹری،اظہر حسین بھٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ،ڈپٹی جوائینٹ سیکرٹری اویس چوہدری،ڈپٹی سیکررٹری میل ونگ حافظ معاویہ ظفر،ڈپٹی پریس سیکرٹری عثمان بن معاویہ ۔جبکہ خواتین عہداران میں جنرل سیکرٹری مدیحہ کنول،ڈپٹی سیکرٹری کو آرڈینیشن لاریب اقراء،ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ایمن سعید،نور فاطمہ ،سنئیر لکھاریہ تسنیم کوثر ،سوشل ایکٹیوسٹ سونیا معراج کے علاہ ماہ نور ،سدرہ رحمت،عائزہ بتول،اور دیگر شرکاء نے کثیر تعداد میں شرکت شرکت کی۔تمام شرکاء نے پرتکلف ناشتہ دینے پر سنئیر وائس چئیرمین اپووا ملک یعقوب اعوان کا شکریہ ادا کیا .

Shares: