جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان آج ہوگا
sports

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا، اب جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی :پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کے رویےکو دیکھتے ہوئے نئےکوچ کا ٹاسک دے دیا تھا آسٹریلیا سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی پہلی چوائس ہیں،گلیسپی کو آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکی اضافی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے جبکہ ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں، کپتان محمد رضوان نے ثقلین مشتاق کی رائے دی ہے۔

واضح رہے کہ گیری کرسٹن کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے،معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا، ہیڈ کوچ سال میں ایک مہینہ چھٹیاں کر سکتے تھے لیکن گیری کرسٹن چیمپیئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے گیری کرسٹن کے ساتھ پی سی بی نے مئی میں 2 سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم چھ ماہ بعد ہی اختلافات کی وجہ سے اب انہوں نے پی سی بی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی ہیں، گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 سے دس روز قبل قومی ٹیم کو امریکا میں جوائن کیا تھا-

نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل …

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی کی گیری کرسٹن سے اسکواڈز پر مشاورت بھی ہوئی، دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے اسکواڈ پر گیری کرسٹن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں تھے،گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

Comments are closed.