راجنپور،باغی ٹی وی(نامہ نگار)عاقل پور روڈ ریلوے پھاٹک سیورج کے پانی میں ڈوب گیا،عوام کااحتجاجی مظاہرہ
تفصیل کے مطابق راجن پور میں عاقل پور روڈ اور ریلوے پھاٹک چوک پر سیوریج کا گندہ پانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،میونسپل کمیٹی راجنپورکاعملہ غائب ہوگیا، سیوریج کی نالیوں کی صفائی نہ کرنے اورگندے پانی کی نکاسی کاسسٹم بحال نہ کرنے پر عوام نے ٹی ایم او کے خلاف احتجاجاًروڈبند کردیا شہریوں کا کہنا ہے گندے پانی سے ہمیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بچوں کے سکول جانے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ پانی کے کھڑے رہنے سے کاروبار بھی بہت متاثر ہو رہا ہے،اس گندے پانی کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کا راستہ بند ہوچکا ہے ،بچے ،بوڑھے اور خواتین کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑرہاہے اور یہاں سے گذرنے والے نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں ،اصلاح احوال کاعوامی مطالبہ

Shares: