منامہ: عرب ممالک نے غزہ جنگ بندی اور فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جمعرات کو 33ویں سالانہ عرب سربراہی اجلاس میں غزہ جنگ بندی اور فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، عرب لیگ نے غزہ سے مکمل طور پر اسرائیلی انخلاء اور تباہ شدہ علاقوں پر فوجی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور دیا اس اجلاس کا بنیادی ایجنڈا غزہ کی صورت حال ہے اس کے علاوہ عرب ممالک کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی غور کیا گیا-

اجلاس میں بحرین، قطر، مصر، اردن اور عراق کے سربراہان سمیت 13 عرب رہنما شریک ہوئے،اجلاس میں شریک فلسطینی صدر محمود عباس نے عالمی برادری اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ دو ریاستی حل کو فوری طور پر نافذ کروانے پر زور دیں۔

غزہ کے جنوبی شہر رفح میں یہ ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی،جنوبی افریقا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد بھی اجلاس میں شریک تھے ،بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے منامہ میں سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر مشرق وسطیٰ میں امن کی صورتحال قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

غزہ کے جنوبی شہر رفح میں یہ ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی،جنوبی افریقا

اجلاس کے اعلامیے میں اس بار پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے اور صیہونی فورسز غزہ، رفح کا محاصرہ ختم کر کے دو ریاستی حل کی جانب بڑھیں بحرین کانفرنس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی رفح سرحد کو خالی کردے تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرغزہ کے متاثرین کو امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکےسلامتی کونسل دو ریاستی حل کیلئے فوری ضروری اقدامات کرے۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Shares: