عرب ممالک ، بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے کا عندیہ دے دیا

0
43

عرب ممالک ، بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے کا عندیہ دے دیا

باغی ٹی وی : امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کےحوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔

منگل کو امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات دونوں ممالک اور اقوام کے مستقبل کے لیے مفید اور موثر ثابت ہوں‌ گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب ممالک خصوصا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کافی اچھے تعلقات تھے . جو کہ بعد میں بائیڈن کی آمد کے بعد سرد مہری کا شکار ہوگئے . اب کہا جا رہا ہے کہ درحقیقت سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات اس وقت تک زیادہ اہمیت کے حامل رہیں گے، جب تک امریکا کی ترجیحات میں چین سے مسابقت ،توانائی ، جوہری ہتھیاروں کا عدم پھیلاؤ اور دہشت گردی ایسے امور کو اوّلیت حاصل رہتی ہے۔

امریکا کو اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے سعودی عرب ایسے ملک سے علاقائی سطح پر تعاون درکار ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں یہی قوتِ محرکہ کارفرما ہے اور میڈیا میں تنازعات یا بعض امریکی عہدےداروں کے جاری کردہ بیانات کا ان تعلقات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے .

Leave a reply