fbpx

فرانس:خاتون پولیس اہلکار کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا:ہلاک کرنے والےعرب شہری کوبھی ماردیاگیا

پیرس:فرانس:خاتون پولیس اہلکار کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا:ہلاک کرنے والےعرب شہری کوبھی ماردیاگیا،اطلاعات کےمطابق پیرس میں عرب شہری نےخاتون پولیس اہلکار کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چاقو حملے کا واقعہ جنوبی ٹاؤن رامبویلیٹ کے پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔

ملزم نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر خاتون افسر پر چاقو سے حملہ کیا، پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

دوسری طرف پولیس سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے متاثرہ پولیس اسٹیشن کے دورے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق 36 حملہ آور تیونس کا شہری ہے جو کئی برسوں پہلے فرانس آیا تھا جبکہ ہلاک ہونے والی 49 سالہ خاتون افسر 49 پولیس اسٹیشن میں انتظامی عہدے پر تھیں۔ دوسری طرف فرانسیسی حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں‌کہ کیا واقعہ دہشتگردی ہے یا اس کے اورمحرکات ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.