عرب ملک کے مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کا رش لگ گیا

0
55

مسقط (عمان_نمائندہ باغی ٹی وی) موسم برسات کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی عمان کے مشہور سیاحتی مقام صلالہ میں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دس ہزار سیاحوں نے صلالہ کا رخ کیا اور پر فضا مقامات اور برساتی موسم کا خوب لطف اٹھایا۔ اطلاعات کے قومی ادارے (NCSI) کے مطابق موسم برسات کے پہلے ہفتہ میں 9554 سیاح صلالہ میں آئے جن میں 3990 عمانی شہری تھے۔ جبکہ 861 سعودی باشندے 336 متحدہ عرب امارات کے شہری اور 346 افراد کا تعلق ،GCC کے مختلف ممالک سے تھا۔
عمانی شہریوں کے بعد سب سے زیادہ تعداد ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہی۔ ایشیاء کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 2394 افراد نے صلالہ کا رخ کیا۔ جبکہ 212 یورپین شہریوں نے بھی صلالہ کا دورہ کیا۔

Leave a reply