اسلام آباد: حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اب رکن قومی اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہو گی۔ یہ اضافہ وفاقی سیکریٹری کے پے سکیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر ایاز صادق نے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات کو وفاقی سیکریٹری کی تنخواہ کے برابر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی تجویز پر فنانس کمیٹی نے گزشتہ دنوں منظوری دی تھی۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اس اضافہ کو متفقہ طور پر منظور کیا۔ اس فیصلے کے مطابق، ارکان پارلیمنٹ کو وفاقی سیکریٹری کے مساوی سہولتیں اور مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔مجموعی طور پر وفاقی سیکریٹری کی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہیں، اور اب ارکان پارلیمنٹ بھی اسی سطح کی سہولتوں اور مراعات کے حقدار ہوں گے۔

پارلیمنٹ کے ارکان نے ابتدائی طور پر اپنی تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے اسپیکر ایاز صادق نے مسترد کر دیا۔ اس کے بعد فنانس کمیٹی نے 5 لاکھ 19 ہزار روپے کی رقم کی منظوری دی، جو وفاقی سیکریٹری کے پے سکیل کے مساوی ہے۔اس فیصلے سے پارلیمنٹ کے ارکان کو ایک نئی مراعاتی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے، جو انہیں مزید سہولتیں فراہم کرے گی۔

پیکا ایکٹ،ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج،پریس کلبوں پر سیاہ پرچم

یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کی چیف جسٹس سے ملاقات

Shares: