کئی اراکین پارلیمنٹ کے پاس سرکاری رہائش گاہ نہ ہونے کا انکشاف

parliment

قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امورکا اجلاس،کئی اراکین پارلیمنٹ کے پاس سرکاری رہائش گاہ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 20 سے زائد اراکین قومی اسمبلی کے پاس رہائش گاہ موجود نہیں ہے،رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 70 ہزار تک ہے،اراکین پارلیمنٹ اپنے بجلی اور گیس کے بلز خود دیتے ہیں، اس ملک میں کام کے اعتبار سے سب سے ذیادہ کم تنخواہ اراکین پارلیمنٹ کی ہے،

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کر دیا ،اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے،

Comments are closed.