ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبد الرشید جونیئرکی وفات پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

0
42

ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبد الرشید جونیئرکی وفات پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبد الرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے کھلاڑی اورعظیم انسان سے محروم ہو گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صبر اور ہمت عطا فرمائے،آرمی چیف نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

عبدالرشید جونیئر کی گزشتہ روز وفات ہوئی ہے،عبدالرشید جونیئرکی عمر 79 سال تھی،عبدالرشیدجونیئر 1968 میں طلائی تمغہ جیتنےوالی ہاکی ٹیم کاحصہ تھے،عبدالرشید جونیئر 1972 کےاولمپکس میں چاندی کاتمغہ جیتےوالی ٹیم کابھی حصہ تھے،عبدالرشید جونیئر 1976 میں کانسی کاتمغہ جیتنےوالی ٹیم کابھی حصہ رہے،عبدالرشیدجونیئر نے 1968 اور 1972 کےاولمپکس مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کیے

انہوں نے 1971 کے ہاکی ورلڈ کپ میں بھی فاتح پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی. ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے وقت سب سے زیادہ 96 اسکور کرنے والے پاکستانی اولمپیئن کے طور پر بھی پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا.مرحوم اولمپیئن کے انتقال پر صدر پی ایچ ایف ,سیکریٹری پی ایچ ایف, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی سمیت اولمپیئنز , سابق انٹر نیشنل کھلاڑیوں سمیت ہاکی فیملی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

Leave a reply