سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہدریاض)قصابوں کی تیز چھریاں دیکھ کر انتظامیہ دُم دبا کر بھاگ گئی،گوشت کا من مرضی نرخ مقرر
سیالکوٹ اور گرد نواح میں بڑا گوشت 1000 روپے سے1200 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 2000 روپے کلو سے لیکر 2200 روپے کلو اور چکن 700روپے کلومیں فروخت ہونے لگا شہریوں نے متعلقہ حکام ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
قصابوں نے حکومتی ریٹ لسٹیں ہوا میں اڑا دیں ، جس کے بعد بڑا گوشت ایک ہزار سے بارہ سو روپے جبکہ چھوٹا گوشت بائیس سو روپے کلو اور مرغی فارمی 700روپے میں فروخت ہونے لگی
قصابوں نے کہا ہے عید کے دن ریٹ بارہ سو سے زیادہ میں فروخت کریں گے غربت اور حالات کی ستائی عوام نے متعلقہ حکام ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر گوشت کے ریٹ کم نہ ہوئے تو بہت سے گھروں میں عید کے دن بھی دال پکے گی
حکومتی مشینری سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیا خوردونوش فروخت کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی دیہاڑیوں کے چکر میں بند کمروں بیٹھ کر سب أچھا کی رپورٹ حکام بالا تک پہنچا رہے ہیں








