نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ اور سیلاب کے خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے جنوبی اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خطرہ
این ڈی ایم اے کے مطابق سجاول، ٹھٹہ، بدین، کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح میرپورخاص سمیت سندھ کے کئی دیگر اضلاع بھی خطرے کی زد میں آ سکتے ہیں۔

پنجاب و اسلام آباد بھی متاثر
پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔متاثرہ ممکنہ اضلاع میں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور شامل ہیں.ان شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور نظام زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

گلیشیئر پگھلنے سے شمالی علاقوں میں خطرہ
گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے (GLOF) کا بھی خدشہ ہے، متاثرہ علاقوں میں سوات،ہنارچی، ترسات ہندور،دارکوٹ اور اشکومن شامل میں.آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ اور کوٹلی میں بھی شدید بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع بھی متاثر
پشاور، مردان، دیر، کوہستان، بنوں، کرک، وزیرستان اور سوات میں تیز بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

بلوچستان اور سندھ میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
کوئٹہ، زیارت، خضدار، ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں گرد آلود ہواؤں اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔سندھ کے بڑے شہر جیسے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور جیکب آباد میں شدید بارش اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے۔

بجلی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ
سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی اور صوبائی اداروں کو مکمل الرٹ رہنے اور عوام کو بروقت اطلاعات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وفاقی وزرا کی تنخواہوں کے نظام میں تبدیلی، تنخواہ ارکانِ اسمبلی کے برابر مقرر

گوجرانوالہ: بیٹیوں کے قتل کیس میں والدین ہی قاتل نکلے

کراچی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، انتظامیہ کی نااہلی سے سڑکیں زیرِ آب

روس نے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹم کی ترسیل 3 سال کے لیے مؤخر کر دی

بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نئے سربراہ پراگ جین مقرر، روی سنہا کو توسیع نہ ملی

Shares: