شیخوپورہ باغی ٹی وی(محمد طلال سے) شیخوپورہ موبائل مارکیٹ میں چوری کا موبائل واپس مانگنے پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ 5 افراد زخمی پولیس ملزمان فائرنگ کرتے فرار زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت نازک لاہور میو ہسپتال ریفر۔ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر کاروائی میں مصروف۔زخمیوں میں زوہیب، ثاقب، احسان، عثمان اور حسن شامل ہیں۔ملزمان اور مارکیٹ عہدداران میں ملزمان سے موبائل واپس مانگنے پر صبح جھگڑا ہوا تھا۔زخمیوں میں موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کا نائب صدر بھی شامل موبائل کے تنازعہ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک نوجوانون جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے کی شناخت زوہیب کے نام سے ہوئی جو موبائل مارکیٹ کا نائب صدر بھی بتایا جاتا ہے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں