صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عمران خان سے طویل ملاقات

0
38

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔لاہور میں صدر مملکت اور عمران خان کے درمیان ملاقات ڈیرھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں آئیندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری پرویز الہیٰ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عدلیہ سے انصاف ملا،اب بھی انصاف ملے گا، وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کیخلاف عدالتوں سے رجوع کریں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ ہی تحفظ دے سکتی ہے۔ عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری عدلیہ نے ہماری بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کی۔اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ کسی وزیر اعظم کو حکومت سے نکلنے کے بعد وہ عزت نہیں ملی جو مجھے ملی، عوام ایک خطرناک موڑ کر کھڑے ہیں، اللہ نے ہمیں جہاد کا حکم دیا ہے، ظلم کے خلاف کھڑا ہونا جہاد ہوتا ہے، پاکستان میں سارے ہی لوگ عاشق رسول ﷺ ہیں لیکن اللہ ہماری دعا کیوں نہیں سن رہا کیونکہ یہاں طاقتور طبقے کا راج ہے۔

پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ،انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہے، غربت بڑھتی جارہی ہے، تنخواہ دار طبقے سے پوچھیں ان کے کیا حالات ہیں، وہ کیسے گزارا کررہے ہیں۔

Leave a reply