ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار
بالی وڈ اداکار ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی :اداکار نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔
ارجن رامپال نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حتیٰ کہ مجھ میں کوئی علامات نہیں ہیں، میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور طبی نگہداشت حاصل کر رہاہوں اور ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہا ہوں جس کی مجھے ضرورت ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ تمام افراد جو پچھلے 10 دن مجھ سے رابطے میں رہے وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں اور برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اداکار نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ ہمار ے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن اگر ہم کچھ وقت کے لیے باخبر اور عقلمند ہو جائیں تو اس سے طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے، ہم کورونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کریں گے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران روزانہ لاکھوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور عالمی وبا اب تک متعدد اداکاروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ جن میں راہول رائے ، منیش ملہوترا ،اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، گووندا ، سونوسود،سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔