الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کے گوشوارے طلب کر لئے.

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے 31 دسمبر تک اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کے گوشوارے طلب کر لئے۔

الیکشن کمیشن کی اراکین کی تعیناتی پر عدالت کا بڑا حکم، اپوزیشن پریشان

پیر کو الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ارکان سینیٹ، صوبائی و قومی اسمبلیوں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔ 31 دسمبر تک یہ گوشوارے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے خلاف مقدمات کے حوالہ سے اہم خبر

یکم جنوری کو گوشوارے نہ جمع کرانے والے ارکان سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نام شائع کردیئے جائیں گے جبکہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے، چیف الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

Shares: