زاہدان میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، 19افراد جان سے گئے:ہلاک شدگان کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی
ایران کے شہر زاہدان میں مظاہرین نے پولیس تھانے پر حملہ کردیا۔ جھڑپوں میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر سمیت 19 افراد جان سے گئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق جنوب مشرقی شہر زاہدان میں 15 سال کی لڑکی سے پولیس افسرکی زیادتی کے بعد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام کے مطابق مسلح مظاہرین کے تھانے پرحملے کےبعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں متعدد افراد جان سے گئے جب کہ کئی زخمی ہوئے۔
دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا۔ اس واقعہ میں مجموعی طورپر19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔اس کےعلاوہ ایران کے دیگر شہروں میں بھی مہسا امینی سے انصاف کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔پرتشدد مظاہرون میں اب تک مجموعی طورپر 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
یاد رہے کہ کل بھی جھڑپوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے
https://twitter.com/khars69/status/1575856594440441859?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1575856594440441859%7Ctwgr%5Ef4309fc78fc03f804333406cbec1c578bb587ff5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40008393
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مہسا امینی کی موت نے سب کو غمزدہ کیا ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی کو افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ شرپسندوں کو فسادات کے ذریعے معاشرے کا امن کا خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اس سے پہلے ایرانی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا تھا کہ بد امنی پھیلانے کے حالیہ واقعات کی سازش کر نے پر 9 غیر ملکی گرفتار کر لئے
یاد رہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں کل نماز جمعہ کے بعد مسجد مکی کے قریب دہشتگردوں اور شرپسندوں کی فائرنگ سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس کے صوبائی کمانڈر سیدعلی موسوی شہید ہو گئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سلمان ونگ نے ایک بیان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے سپاہ سلمان کے جوانوں کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار اور کل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں، شرپسندوں، تفرقہ پھیلانے والے ایجنٹوں اور آلہ کاروں کو دندان شکن جواب دیا جائیگا۔
سپاہ سلمان کے بیان میں آیا ہے کہ کل زاہدان میں نماز جمعہ کے بعد عالمی سامراج سے وابستہ عناصر اور جیش الظلم کے مسلح دہشتگردوں نے کئی تھانوں اور سیکیورٹی کے اداروں پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں۔ جس کے نتیجے میں کئی عام شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان زخمی اور کئی دہشتگرد اورشرپسند عناصر ہلاک ہوئے۔