ٹھٹھہ: مکلی میں مسلح افراد کی گھر پرفائرنگ

arrest

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی ).مکلی میں مسلح افراد کی انجینئر زاہد اور فیصل خشک کے گھر پرفائرنگ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں مسلح افراد کی انجینئر زاہد اور فیصل خشک کے گھر پرفائرنگ کی گئی ہے ،مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے اورعوام پریشان ہیں ،فائرنگ کرنے والوں کا پسٹل میگزین گرگیاجبکہ خود مسلح افراد فرارہو نے میں کامیاب رپے ،پسٹل میگزین مکلی پولیس کو دے دیاگیا ہے ،یادرہے تھانہ کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں، تھانہ مکلی پولیس کاکوئی گشت شیڈول نہیں ہے ،ایس ایچ او مکلی نے جرائم پیشہ عنصر کو کھلی چھٹی دیکر کھل کھیلنے کا موقع دیا ہوا ہے ،عوامی وسماجی حلقوں ایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

Comments are closed.