باغی ٹی وی گوجرہ(نامہ نگار )مسلح ڈاکوشہری سے موٹر سائیکل،نقدی وقیمتی موبائل چھین کر فرارہوگئے۔معلوم ہواہے کہ نیو پلاٹ گوجرہ کا منوراپنے موٹر سائیکل پر سوارچک نمبر297ج ب کے قریب جا رہا تھاکہ اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوآگئے اور اسے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے موٹر سائیکل،ہزاروں روپے کی نقدی وقیمتی موبائل چھین لیااور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔تھانہ سٹی پولیس کو واردات سے آگاہ کر دیا گیاہے تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں