گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم)گوجرخان شہر کے معروف کاروباری مرکز لندن پلازہ میں ولی خان کریانہ سٹور پرگن پوائنٹ ڈکیتی،ڈاکولگ بھگ اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،CCTVفوٹیج کے مطابق یہ وقوعہ اتوار کی شام5بجے پیش آیا جسمیں 125موٹر سائیکل پر آنیوالے 3مسلح ڈاکوؤں میں سے دو نے ماسک اور ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا،متاثرہ تاجر ولی خان کا کہنا تھا کہ اسکی دکان میں ہونیوالی واردات بالکل کراچی کی طرح آن واحد میں رونما ہوئی اور لوٹ مار کرنیوالے لمحوں میں فرار ہوگئے،ولی خان کے مطابق دکان میں داخل ہوتے ہی تینوں ڈاکو ؤں نے پسٹل نکال لئے اورہیلمٹ والے ڈاکو نے داخل ہونے کے ساتھ ہی ہوائی فائر کرکے گن پوائنٹ پر دونوں دکان مالکان اور چاروں ملازمین کوایک طرف کر لیا اوراسکے ساتھیوں نے محض2/3منٹ میں لوٹ مارمکمل کی اور تینوں فرارہوجانے میں کامیاب ہوگئے

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں