ارمینہ رانا خان نے ماں بننے کی خبر شئیر کر دی

اداکارہ ارمینہ رانا خان نے ماں بننے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ خود شئیر کردی ہے . انہوں نے حال ہی میں ایک شوٹ کروایا ہے اس شوٹ کی تصویر لگا کر انہوں نے لکھاکہ میں اور میرا شوہر اپنے پہلے بچے کی آمد پر بہت خوش ہیں. ارمینہ نے لکھا کہ میں بہت خوش ہوں اللہ تعالی مجھے یہ خوشی دینے جا رہا ہے. ارمینہ رانا خان نے یہ خبر شئیر کی تو ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا. مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوستوں نے بھی ارمینہ رانا خان کو مبارکباد دی. مداحوں کی بڑی تعداد نے لکھا کہ ارمینہ رانا کی زندگی کی یقینا یہ سب سے بڑی خوشی ہے. ہاد رہے کہ ارمینہ رانا خان نے ڈراموں‌کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے. ارمینہ

رانا خان نے مثبت کے ساتھ منفی کردار بھی ادا کئے ہیں انہیں شائقین نے ان کے ہر کردار میں‌سراہا ہے. ارمینہ رانا خان نے فلم بن روئے میں‌ہمایوں‌سعید کے مقابلے میں اداکاری کرکے شائقین کی داد سمیٹی تھی. ارمینہ کم مگر معیاری کم کرتی ہیں. ارمینہ رانا خان لندن میں‌رہتی ہیں لیکن کام کرلئے وہ پاکستان جاتی آتی رہتی ہیں .ارمینہ کافی عرصے سے کسی ڈرامے میں‌ نظر نہیں آرہیں امید ہے کہ جلد ہی وہ کسی پراجیکٹ میں دکھائی دیں گی .

Comments are closed.