محکمہ ایکسائز سندھ کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے آرگنائزڈ منشیات کے کاروبار کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چالہ نے کہا کہ محکمہ ایکسائز سندھ کی 5 رکنی کمیٹی ڈیفنس میں قتل کیے گئے نوجوان مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے منشیات کے کاروبار کی تحقیقات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز کی ٹیم ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ ای)میں ارمغان سمیت دیگر نوجوانوں کے منشیات کے کاروبار کی بھی تحقیقات کرے گی۔صوبائی وزیر ایکسائز نے کہا کہ محکمہ ایکسائز سندھ کی ٹیم ملزم ارمغان سے منشیات کیس کے ہر پہلو پر تفتیش کرے گی، دیکھا جائے گا کہ اس گھنائونے کاروبار کو کس طرح چلایا جارہا تھا، اور کون کون اس میں ملوث رہا، تفتیش کے نتائج کی روشنی میں ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے مصطفی قتل کیس میں آئی جی سندھ کوجمعہ کوطلب کرلیا۔آئی جی سندھ کمیٹی کو کراچی سی پی او آفس میں کیس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے، کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کوبھی طلب کرلیا، ذیلی کمیٹی کے سامنے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سیکرٹری بھی پیش ہوں گے۔قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمیٹی کنوینئرعبدالقادرپٹیل اوردیگراراکین آئی جی سندھ سے کیس کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پرسوالات کریں گے۔
امریکن سیکریٹری دفاع کا بھی افغان دہشتگرد پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ
سونے کی قیمت میں اضافہ، 3 لاکھ 7 ہزار روپے تولہ
ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، روہت شرما، رضوان اور فخر کی تنزلی
امریکی صدر کے بیان کے بعد جادو ٹونے زمین بوس ہوگئے، گورنر سندھ