پاک-چین فوجی تعاون: آرمی چیف کی پی ایل اے کو 97ویں سالگرہ پر مبارکباد

0
33
pak chaina

چین کے سفیر جیانگ زی ڈانگ نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت پاک چین دوستی اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان بھائی چارہ ختم نہیں کر سکتی۔یہ بیان چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا، جہاں چینی سفیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پی ایل اے کو مبارکباد پیش کی اور چین کے دفاع، سیکیورٹی اور قومی ترقی میں اس کی خدمات کو سراہا۔جنرل منیر نے کہا، "پاک چین تعلقات غیر معمولی ہیں۔ دونوں ملکوں نے ہمیشہ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت پر غیرمتزلزل یقین رکھا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں نے مل کر اسٹریٹجک ماحول کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے۔
آرمی چیف نے پاک فوج اور پی ایل اے کے درمیان مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے پاکستان اور خطے کے امن و استحکام کےلیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ کوئی بھی طاقت پاک چین دوستی اور افواج کے درمیان بھائی چارہ ختم نہیں کر سکتی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے دفاعی اتاشی، چینی سفارتخانے کے حکام اور مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی۔یہ تقریب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے منعقد کی گئی تھی، جس میں دونوں ملکوں کے فوجی اور سول حکام نے شرکت کی،

Leave a reply