ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجوااکبر) بین الاضلاعی چیک پوسٹ غازیگھاٹ پر بھاری تعداد میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، برآمد ہونا والا اسلحہ دہشت گردی میں استعمال ہونے کا خدشہ تھا ،CIA پولیس اور دراہمہ پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ اسلحہ سمگلرز کے خلاف کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ برآمدکر لیا، دوران چیکنگ مشکوک کار روکنے پر کار سے 46 عدد پسٹل 30بور، 01 عدد کلاشنکوف 8780 گولیاں برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون جاری ہے اسی سلسلے میں CIA انچارج علی محمد سمیت دراہمہ پولیس معہ ٹیم نے دوران چیکنگ مشکوک کار کو روک کر بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے کار نمبری LXB/7050 کو مشکوک جانتے ہوئے روکا تو چیکنگ کے دوران کار میں سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ 46 پسٹل، کلاشنوف 01، گولیاں 8780 اور 05میگزین برآمد کرتے ہوئے اسلحہ سمگلرز ملزم نور زمان ولد محمد شریف سکنہ پشاور اور شوکت ولد نور محمد سکنہ پشاور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئےمزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی شخص کو امن وامان خراب کرنے کے لئے کوئی رعایت نہ ہے قانون کی پا سداری ہم سب کا فرض ہے اور اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ بدامنی پھیلانے والے عناصرکو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا، اسلحہ سمگلرز کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے شاباش دیتے ہوئے نقد انعام سے بھی نوازا۔
Shares: