پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ، وادی تیراہ میں امن کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں
فتنہ الخوارج نے وادی تیراہ کے علاقہ پیر میلہ بازار اور اردگرد کے علاقوں پر اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوششیں شروع کر دی تھی- مقامی عوام کی جانب سے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ سے فتنہ الخوارج کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ایسے عناصر کے خلاف ایکشن لیا- علاقہ میں امن کی بحالی کے بعد پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے علاقہ کا دورہ کیا۔ مقامی کمانڈر نے دورہ کے دوران پیرمیلہ اور ملحقہ بازاروں کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کی۔ مقامی تاجروں نے دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امن کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دورہ کے دوران علاقہ میں جرگہ بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں مقامی کمانڈر نے مختلف قبائل کے مشران، علماء اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔جرگہ میں علاقہ کی عوام نے وادی تیراہ سے فتنہ الخوارج کے خاتمہ کے لئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔مقامی تاجروں کا کہنا تھا کہ علاقہ میں امن سے ہی انہیں اپنے اور اہل خانہ کے لئے باعزت روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔ ہم امن کے لئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے ساتھ کھڑے ہیں.
بیلجیم: ای سگریٹ پر پابندی، ویپس پر پابندی لگانے والا پہلا یورپی ملک