وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا معیشت کے حوالہ سے بیان امید کی کرن بن کر سامنے آیا ہے.
آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب قوم کو کسی مشکل کا سامنا ہو تو سب کو ایک ہونا پڑتا ہے، آج معاشی حالات کی وجہ سے قوم مشکلات سے گزر رہی ہے ،ایسے حالات میں آرمی چیف کا بیان امید کی کرن ہے، خوشی کی بات کی ہے کہ ملکی ترقی کے لیے سویلین اور ملٹری لیدڈر شپ ایک پیج پر ہے
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے،ہم سب کو مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے ذمہ داری نبھاناہوگی،آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ قومی اہمیت کےامورپرکھل کرگفتگوکرنےکی ضرورت ہے ،ملکی استحکام معاشی خودمختاری کے بغیر ممکن نہیں ،مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں، ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں ،انشا اللہ ہم ان مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے.