آرمی چیف کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

0
43

آرمی چیف کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوکمپلیکس میں جاری منصوبوں پربریفنگ دی گئی.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ اورکمپلیکس کی خود انحصاری پالیسی کوسراہا،آرمی چیف نے منصوبوں میں بین الاقوامی معیاربرقراررکھنےکوسراہا،

واضح رہے کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں مختلف جدید اور بہترین تعلیمی اور تحقیقی ادارے ہونگے جو ایوی ایشن کی صنعت میں خود کفالت کی منزل کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔ اس منصوبے کا مرکز ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس ہو گا جسے بین الاقوامی ایوی ایشن یونیورسٹیز کے معیار کے مطابق بنایا گیا ہے جو جدید سہولیات سے لیس ہو گا۔ اس ایوی ایشن سٹی کا ایک اہم جزو ایوی ایشن ریسرچ اینڈ انڈیجینائزیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ ہوگا جوجدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات میں تحقیق کا کام کرے گا۔

Leave a reply