آرمی چیف کی بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

0
34

آرمی چیف کی بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات جوانوں کوسول انتظامیہ سے تعاون اور زلزلہ زدگا ن کیلئے ریلیف کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کردی، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوجی دستے ریلیف آپریشن میں مدد کریں جبکہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں زلزلہ سے متاثرہ آبادی کی مشکلات کم کرنے میں مدد کی جائے اورانہیں ہر ممکن سہولت دی جائے

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ روز آنیوالے زلزلہ کے بعد معمولات زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں زلزلہ کے بعد شہری متاثرہ مکانات اور دکانوں کی مرمت کر رہے ہیں اور جن کے گھر مکمل گر گئے وہ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیںیاد رہے ہرنائی میں زلزلے سے 24 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے رائٹرز کی رپورٹ میں ریسکیو ورکرز کے حوالے سے بتایا گیا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں سڑک پر فون کی روشنی کے ذریعے سٹریچرز پر ان کا علاج کیا گیا،وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کے مطابق شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا،زلزلے کے بعد پاک فوج، ایف سی، لیویز اور پولیس بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں،زلزلے کے بعد ہرنائی سنجاوی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی جس کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ،بعد ازاں لیویز اہلکاروں نے ہنگامی بنیادوں پر سڑک کی بحالی کے لئے کام کرتے ہوئے جزوی طور پر سنجاوی ہرنائی شاہراہ کو کھول دیا ،

صدر عارف علوی نے بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے،صدر مملکت نے زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے،زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں امید ہے صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے متاثرین کی فوری مدد یقینی بنائیں گے،

‏وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ،نقصان اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی ہے،‏وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بھی طلب کی ہے،ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کردی ہے، زلزلہ میں جانی نقصان پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں

Leave a reply