آرمی چیف کی سیالکوٹ اور کوٹلی میں فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت
آرمی چیف جنرل باجوہ نے کوٹلی آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے قریب جاری فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنگی مشقوں کے پیرامیٹرز اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں میں پاک فوج کے جوانوں کی مہارت دیکھ کر اور منصوبہ بندی کی تعریف کی جنگی مشقوں میں روایتی جنگ میں پاک فوج کی آپریشنل، دفاعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا،آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بہترین منصوبہ سازی کو سراہا
قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر سی او اے ایس کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کور لیول فیلڈ مشق "تسخیر جبل” کے اختتام پر کوٹلی کے قریب فیلڈ ٹریننگ حاصل کرنے والے فوجیوں سے بھی ملاقات کی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاری مشق کے انعقاد کے بارے میں بریف کیا گیا. آزاد کشمیر میں کی گئی مشقوں کا مقصد پہاڑی علاقوں میں دفاعی اور جارحانہ صلاحیت بڑھانا ہے۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے کوٹلی آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے قریب جاری فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی pic.twitter.com/FyFHJ38kUa
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 12, 2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں میں شریک فوجیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ سخت محنت ، اعلی حوصلے اور فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس مشق کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قبل ازیں ان کی آمد پر سی او اے ایس کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا۔