آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس،عالمی ،علاقائی اورملکی سلامتی کی صورتحال پرغور

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی

اجلاس میں عالمی ،علاقائی اورملکی سلامتی کی صورتحال پرغورکیا گیا . ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ایل او سی،ورکنگ باوَنڈری اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا .کور کمانڈر ز کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے درپیش سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر فارمیشنز کی تعریف کی .فورم نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے نئے اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفتوں اور خاص طور پر پاک افغان سرحد کے ساتھ ساتھ سلامتی کی صورتحال پر جائزہ لیا گیا. فورم نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی حمایت کی توثیق کی۔ افغانستان سے سرحد پار سے فائرنگ کے حالیہ واقعات اور دہشت گردوں کی قیادت تنظیموں کے دوبارہ گروپس کے حوالہ سے فورم نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

Leave a reply