آرمی چیف کو تمغہ جمہوریت دیا جائے، اسمبلی میں قرارداد

0
27

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تمغہ جمہوریت دیا جائے، مطالبہ سامنے آ گیا

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی‌ صورتحال پر بات چیت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کو تمغہ جمہوریت دینے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے، قرارداد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ہارون گل نے جمع کروائی.

آرمی چیف نے کیا عمرہ ادا، سعودی حکومت نے ایسا کام کیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملکی سلامتی کے لیے بطور پروفیشنل سولجر کردارادا کرنے پر انہیں تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لیے بھی جنرل قمرجاوید با جوہ کے غیر جانبدارانہ کردار کوسراہتا ہے۔

آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو جمہوریت کی بقا، اس کے استحکام اور ملک کے جمہوری اداروں کے تحفظ پر تمغہ جمہوریت سے نوازا جائے.

واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے سپہ سالار ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریئر کا آغاز 16 بلوچ ریجمنٹ سے اکتوبر 1980ء میں کیا تھا۔ وہ کینیڈا اور امریکا کے دفاعی کالج اور یونیورسٹیوں سے پڑھ چکے ہیں۔ وہ کوئٹہ میں انفرینٹری اسکول میں انسٹریکٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ سنبھال چکے ہیں۔وہ راولپنڈی کی انتہائی اہم سمجھی جانے والی کور دہم کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں۔ نئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں جنرل ٹرینیگ اور ایولیوشین کے انسپکٹر جنرل تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضرب عضب کے بعد دہشت گردی کے خلاف آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا، کچھ دن قبل انہوں نے معیشت کے حوالہ سے بیان دیا جسے عوامی حلقوں میں سراہا گیا.

Leave a reply