آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ معاشی خودمختاری کے بغیر کوئی دوسری خودمختاری ممکن نہیں ،ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ قومی معیشت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا ،شرکا نےقومی معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل چیلنجزسےنکلنے پرگفتگوکی .آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سےکامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید دکھائی دئیے.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے،ہم سب کو مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے ذمہ داری نبھاناہوگی،آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ قومی اہمیت کےامورپرکھل کرگفتگوکرنےکی ضرورت ہے ،ملکی استحکام معاشی خودمختاری کے بغیر ممکن نہیں ،مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں، ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں ،انشا اللہ ہم ان مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے.

Comments are closed.