آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی، مجموعی علاقائی سلامتی بشمول افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ورکشاپ کے مختلف حصوں اور تنصیبات کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کو گاڑیوں کی اپ گریڈیشن، بہتری کے امور پر بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف نے ورکشاپ میں سہولتوں کاجائزہ لیا،آرمی چیف نے ورکشاپ میں انجینئرنگ معیاراورجدت پسندی کے اقدامات کوسراہا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیف آف لاجسٹک سیل لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی نے استقبال کیا آرمی چیف نے گاڑیوں کی دیکھ بھال کیلئےجدی دانجینئرنگ کے معیارکی تعریف کی

Comments are closed.