آرمی چیف سے تبلیغی جماعت کے وفد،چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈرکی ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف سے تبلیغی جماعت کے عمائدین نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیزگام حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے دعا کی ،آرمی چیف نے ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی.
Notables of Raiwind Tablighi Ijtimaa met COAS. Army Chief offered Fateha for departed souls in tragic Tezgam train incident. Also prayed for early recovery of the injured. pic.twitter.com/jHoqvxlbtk
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 11, 2019
قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر یوہی تاؤ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر یوہی تاؤ کی آرمی چیف کیساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں آرمی ٹو آرمی سٹاف مذاکرات پر بھی گفتگو کی گئی۔