آرمی چیف جنرل باجوہ نے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا

0
51

راولپنڈی:پاکستان آرمی کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ  نے متاثرین سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔ پاکستان آرمی کی انجینیر کور نے بحرین پل کو آمدو رفت کیلئے بحال کردیا ہے۔

پاک فوج  کے میڈیا ونگ کے مطابق سوات، بحرین ، مدین اور خوازہ خیلہ کے لوگوں بحرین پل بحال کرتے ہوئے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، جس پر مقامی افراد کی خوشی دیدنی ہے۔

پشاور کور آرمی انجینیرز نے دن رات کام کر کے پل مکمل کیا۔ پل پر ٹریفک کی بحالی پر لوگوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد پل بند ہونے سے مقامی آبادی کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا تھا۔ آرمی چیف نے 30 اگست کو دورے میں روڈ بحالی کا اعلان کیا تھا۔

 

دوسری طرف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ  کا امدادی آپریشن جاری ہے، اس دوران دادو میں لوگوں کے انخلاء کیلئے 2 ہوور کرافٹس بھی سرگرم عمل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خیرپور ناتھن شاہ کے گوٹھ احمد خان چانڈیو سے 23 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ راجن پور، ڈیرہ اسماعیل خان، میرپور خاص، سکھر، سانگھڑ اور سجاول میں بھی آپریشن جاری ہے۔

پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور کشتیاں بھی لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچا رہی ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرین کو راشن، طبی امداد اور ادویات بھی دے رہی ہیں۔

پاکستان نیوی کی ڈائیونگ اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیوں کا کے پی اور سندھ کے مختلف علاقوں سمیت ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

 

 

پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں ہوائی اثاثے، موٹرائزڈ کشتیاں اور جان بچانے والے سازوسامان کے ساتھ ہر طرح کی مدد فراہم کر رہی ہیں اور دور دراز علاقوں میں لوگوں تک پہنچ رہی ہیں۔

امدادی کارروائیوں کے تسلسل کے دوران دادو کے علاقے گوزو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 75 افراد کو بچا لیا گیا۔ زہرو گوٹھ میں سیلابی پانی میں پھنسے دیگر 60 افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔ لدھن گاؤں اور دادو کے دیگر چار علاقوں سے 50 سے زائد افراد کو بچا کر اونچے اور محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

پاک فوج   اور ایف سی   کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے زیر اہتمام نصر آباد کے علاقے اوستہ محمد میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی، جہاں سیلاب متاثرین کو راشن سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جب کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ چمن اسکاوٹس کی طرف سے سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والے

علاقے توبہ اچکزئی دوبندی میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کیمپ لگایا گیا ہے۔ جہاں 534 مریضوں کے مفت معائنہ سمیت انہیں طبی امداد جب کہ 125 مستحق خاندانوں کو راشن پیک ، 75 کمبل اور 90 پانی کے کین تقسیم کئے گئے۔

قبل ازیں کمانڈنٹ چمن اسکاوٹس کرنل غفار حیدر نے کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین میں راشن اور ضرورت کی اشیاء تقسیم کی۔ کمانڈنٹ اسکاوٹس نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ضرورت کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ہر مشکل گھڑی میں ایف سی اور آرمی آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔ مقامی لوگوں نے امدادی سرگرمیوں کے انعقاد پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

پاک فضائیہ  کا خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔ پاک فضائیہ امدادی کارروائیوں کے لیئے ہر ممکنہ حد تک وسائل وقف کر رہی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے یہ بھی بتایا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں سول انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں۔

اس دوران مختلف علاقوں میں راشن، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ مہیا کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی آپریشن جاری ہے، جب کہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1853 خشک راشن کے پیکٹ، 1960 پانی کی بوتلیں اور 11860 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کیئے۔

دوسری جانب فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 3644 مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔

Leave a reply