جو بھی آرمی چیف کے خلاف بات کرے گا وہ پاکستان کے خلاف بات کرے گا،چوہدری شجاعت

0
45

لاہور: مسلم لیگ (ق) نے لاہور میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی جس کی قیادت پارٹی کے چیف آرگنائزر چوہدری شجاعت حسین نے کی۔

باغی ٹی وی: مسلح افواج کے حق میں ریلی مسلم لیگ ہاؤس سے شروع ہوکر ڈیوس روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پراختتام پذیر ہوئی جس کے شرکا مسلح افواج کے حق میں نعرےبازی کرتے رہے۔

درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ،اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 9 مئی کو ان لوگوں نے جوکچھ کیا وہ 75 سال میں نہیں ہوا، جو کام بھارت اور دہشتگرد نہیں کر سکے وہ چند شرپسندوں نے کر دکھایا، جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اسے سزا ملے گی، توڑپھوڑ پر اکسا نے والوں پر پابندی لگانی چاہیے جو بھی آرمی چیف کے خلاف بات کرے گا وہ پاکستان کے خلاف بات کرے گا-

ان کا کہنا تھا کہ آج جو ریلی نکالی گئی وہ کسی ایک جماعت کی نہیں، آج کسی سیاسی پارٹی کا نہیں ملکی بقا کا مسئلہ ہے،جو سیاست چمکانے کےلیے جلسے کررہے ہیں یہ کامیاب نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کیخلاف ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہونےچاہیے اور ہوں گے ایک شخص لیڈر بنتا ہے اور لوگوں کو اکساتا ہے کہ آپ توڑ پھوڑ کریں، پاکستان تحریک انصاف اور ان لوگوں پر پابندی لگانی چاہیے۔

اعظم سواتی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایک شخص لیڈر بنتا ہے اور لوگوں کو اکساتا ہے کہ آپ توڑ پھوڑ کریں، پاکستان تحریک انصاف اور ان لوگوں پر پابندی لگانی چاہیے جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کو سزا مل جائے گی، ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ ایک ہی وقت الیکشن ہوں الیکشن ہوں یا نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنا مستقبل جلد پتہ چل جائے گا۔

ریلی سے خطاب میں چوہدری سرور نے کہا کہ جن لوگوں نےدہشت گردی کی ہے انہیں ضرور سزا ملنی چاہیے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔

اس موقع پر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، حقیقی آزادی 14 آگست کو ہی مل گئی تھی۔

اردو کے معروف شاعر محمّد اقبال ساجد

Leave a reply