آرمی چیف کی امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات

عاصم منیر نے ایک ہفتے پرمحیط دورہ امریکا کے آخری مرحلے میں امریکی اسکالرز اور خارجہ پالیسی کے ماہرین سے ملاقاتیں کیں
0
94
Asim Munir

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

باغی ٹی وی : سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات کی جو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، آرمی چیف اور امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں نے پاک امریکا تعلقات، خطے اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سیکرٹری آف اسٹیٹ، سیکرٹری دفاع اور امریکی فوج کے سربراہ سمیت مختلف سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک ہفتے پرمحیط دورہ امریکا کے آخری مرحلے میں امریکی اسکالرز اور خارجہ پالیسی کے ماہرین سے ملاقاتیں کیں-

عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمانڈریو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی تھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور کمانڈریو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق باہمی تعاون پربھی گفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں آرمی چیف نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں سینٹ کام اورپاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانےکا جائزہ لیا گیا-

ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

اتوار10 دسمبر کو اسلام آباد سے روانہ ہونے والے جنرل منیر برطانیہ میں دو دن گزارنے کے بعد منگل کی سہ پہر واشنگٹن پہنچے تھے۔ برطانیہ میں ان کی مصروفیات کی تفصیلات عام نہیں کی گئیں کیونکہ یہ بظاہرایک نجی دورہ تھا پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد سے یہ جنرل عاصم منیر کا پہلا دورہ امریکا ہے جنرل سید عاصم منیر نے 29 نومبر 2022 کو پاکستان کے 17ویں آرمی چیف کا منصب سنبھالا تھا-

Leave a reply