مالدیپ کے مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈکوارٹرز، راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی مفادات، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مضبوط برادری اور دوستی کے رشتہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی مسائل پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔سی ڈی ایف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی فوج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور علاقائی استحکام کے لئے اس کے کردار کی تعریف کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں فوجی رہنماؤں نے باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران، دونوں فریقین نے موجودہ سیکورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں اشتراک کے نئے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر زور دیا گیا، دونوں ملکوں کےدرمیان سیکیورٹی کے شعبے میں اشتراک کے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا،ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا برقع میں فرار ہونے کی کوشش ناکام،3 جہنم واصل