راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ اپنے جوانوں کے پاس پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں تعینات جوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں تعینات جوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کو سراہا۔