باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلساز گرفتار کر لیا گیا

حیدرآباد تھانہ ہٹڑی کے علاقے میں ایس ایچ او عبدالمالک ابڑو کو مخفی اطلاع ملی کہ ایک جعلساز خود کو آرمی میجر ظاہر کرکے لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے ایسی اطلاع پر ایس ایچ او ہٹڑی عبدالمالک ابڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جعلساز کو گرفتار کرلیا

پولیس کے مطابق ملزم کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں لوگوں کو اپنی چالبازی کی لپیٹ میں لے چکا ہے،خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلساز عاشق حسین سہون ڈسٹرکٹ جامشورو کا رہائشی ہے جوکہ فرضی نام علی حمزہ کے استعمال سے لوگوں کو جھوٹے دعوے دیکر جعلی کاغذات بناکر ان سے بھاری رقم وصول کرتا تھا

ملزم کے قبضے سے جعلی پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسی کے کارڈز اور اسٹیمپ برآمد کر لئے گئے، ملزم کے خلاف ضلع کراچی کے تھانہ ناظم آباد میں جعلسازی کا مقدمہ درج ہے،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا

بلوچستان کے علاقے سے "جعلی میجر” گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ کھلبلی مچ گئی

Shares: