باغی ٹی وی : روجھان( ضامن حسین بکھر کی رپورٹ) روجھان میں حالیہ رودکوہی سیلاب کی تباہی کے بعد سیلاب سے بے گھرہونے والے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے امدادی کارروائیاں میں جہاں پاک فوج، پاکستان ایئر فورس، مختلف این جی او، فلاحی ادارے، مخیر حضرات، عوامی، سماجی، مذہبی جماعتیں، ضلعی و تحصیل انتظامیہ، مقامی سرداران، نے سیلاب متاثرین کی امداد کی وہاں پر الخدمت فاؤنڈیشن، النثار فاونڈیشن، نے بھی روجھان کے متاثرین کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا النثار فاونڈیشن کی جانب سے روجھان کے مختلف مواضعات جو رودکوہی سیلاب سے زیر آب آئے جہاں پر بڑی تباہی جانی مالی و فصلات کا نقصان ہوا وہاں پر النثار فاونڈیشن گجرات سے آئی ہوئی ٹیم جس نے متاثرین کی مالی مدد خیام اور طعام اور فری میڈیکل کیمپس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جہاں پر ہزاروں وبائی امراض میں مبتلاء بیمار متاثرین کا علاج کیا گیا جس سے علاقائی لوگوں نے استفادہ حاصل کیا اور ہزاروں متاثرین کی مالی معاونت کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا الخدمت فاؤنڈیشن اور النثار فاونڈیشن کے تعاون سے جماعت اسلامی روجھان کی توسط سے النثار فاونڈیشن گجرات کے ڈاکٹر ساجد اور بین الاقوامی انسانی فلاحی ادارے کے بزرگ رہنما خالد صابری نے روجھان میں دفتر جماعت میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے خدمت خلق کو اپنی عبادت سمجھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری فاونڈیشن سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کارروائیاں ہمارا نصب العین ہے سیلاب خیام و طعام اور فری میڈیکل ریلیف کیمپس اور مالی تعاون کرنے کا عزم رکھتے ہیں ڈاکٹر ساجد آف گجرات اور خالد صابری نے کہا ہم روجھان میں متاثرین کی بحالی اور ان کے گھروں کی واپسی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی آج دفتر جماعت اسلامی روجھان میں امیر جماعت اسلامی مجیب مزاری اور دیگر قائدین نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے النثار فاونڈیشن ٹیم کا سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دفتر میں متاثرین سیلاب کو واٹر کولرز اور پلاسٹ شلٹرز اور النثار فاونڈیشن کی جانب سے نقد مالی امداد کی گئی ۔آخر میں ملکی سالمیت متاثرین سیلاب کی باخیر و عافیت گھروں کو واپسی اور پاکستان کو قدرتی آفات ناگہانی مصیبتوں کی حفاظت کے لئے دعا مانگی گئی

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں