لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ”ڈکی بھائی“ کی اہلیہ عروب جتوئی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئی ہیں،جس پر دونوں میاں بیوی کا ردعمل سامنے آگیا۔

باغی ٹی وی : ایک ویڈیو پیغام میں ڈکی بھائی نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کی جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص یہ ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا اسے وہ دس لاکھ بطور انعام دیں گے،اس شخص کی شناخت کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے اور وہ اس معاملے کی تہہ تک ضرور پہنچیں گے، اس موقع پر عروب جتوئی نے بتایا کہ جعلی ویڈیو سے انہیں بہت تکلیف اور پریشان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ایسی ویڈیو کو رپورٹ بھی کریں۔

عروب جتوئی نے اس حوالے سے کہا کہ میں اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے کیمرے کے سامنے آئی تھی، کیونکہ میں چاہتی تھی کہ دوسری لڑکیاں بھی اس طرح کےسائبر کرائمز سےمحفوظ اور چوکس رہیں،ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ نےاپنی ویڈیو شائع کرنے کے حوالے سے درپیش دھمکیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

فوربز کا صحافی روسی فوج سےمتعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں ںظر …

ڈکی بھائی 6.96 ملین کی بہت بڑی یوٹیوب سبسکرپشن کے ساتھ معروف ترین پاکستانی یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں، مداحوں کو ڈکی بھائی کے روزانہ کے فیملی ولاگز پسند ہیں، ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی بھی سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور مشہور شخصیت بن چکی ہیں، عروب جتوئی کو ڈکی کے صارفین کی ایک بڑی تعداد بھی پسند کرتی ہے،زیادہ تر شائقین کا دعویٰ ہے کہ وہ صرف عروب اور ڈکی کے پیار بھرے مذاق کی وجہ سے ڈکی کا بلاگ دیکھتے ہیں۔

مردان : تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی فائرنگ سے دو پولیس …

Shares: