اداکارہ عروبہ مرزا نےدو برس بعد منگنی توڑ دی

arooba

پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنےمنگیتر حارث سلیمان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے

ادکارہ عروبہ مرزا کی حارث سلیمان سے 2022 میں منگنی ہوئی تھی جس کی تصاویر اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کر تھی تاہم اب اداکارہ عروبہ نے اپنے منگیتر سے راہیں جدا کرنے کا اعلان بھی خود کیا ہے،عروبہ مرزا نے انسٹا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے منگیتر سےمنگنی ختم کر دی ہے،یہ فیصلہ ذاتی طور پر کیا گیا ہے اور باہمی فیصلہ ہے، علیحدگی کا فیصلہ ہم دونوں کے لئے آسان نہیں تاہم ہم دونوں کی آنے والی زندگی کیلئے بہترین ہے کہ ہم علیحدہ علیحدہ رہتے ہوئے اپنی زندگیوں میں آگے بڑھیں

اداکارہ عروبہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دونوں کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عروبہ مرزا کی اس سے قبل بھی ایک طلاق ہوچکی ہے اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے

Comments are closed.