ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل کی رپورٹ)وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے 26دسمبربروزسومواردورہ ڈیرہ کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،قائد جمعیت علماء اسلام(ف)مولانافضل الرحمان کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف ڈیرہ اسماعیل خان تشریف لارہے ہیں اوروہ متعددمیگاپراجیکٹس کااعلان کریں گے جس سے ڈیرہ کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے نئے باب کا آغازہوگا۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت کے رہنما اور امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ سٹی ون حاجی کفیل احمدنظامی نے کیا۔ انہوںنے کہاکہ 26دسمبربروزسوموارکوقائد جمعیت علماء اسلام (ف)کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف ڈیرہ اسماعیل خان کادورہ کریں گے اوروہ ڈیرہ کی ترقی کیلئے میگاپراجیکٹس کااعلان کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کادورہ تاریخی ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی آمدنیک شگون ہے اس سلسلے میں قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کے احکامات پرتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورانتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ ڈیرہ کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ سٹی ون حاجی کفیل احمدنظامی نے ڈیرہ کی عوام سے اپیل کی کہ جمعیت کے سنگ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کاتاریخی استقبال کریںاوران کے دورے کوکامیاب بنائیں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں