فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کے لیے نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی جانب سے جعلی یا فلائنگ انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کے واقعات کے سدباب کے لیے قواعد و ضوابط میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق اب کسی بھی تاجر کو بلیک لسٹ کرنے سے قبل 7 روز کے اندر شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا اور رجسٹریشن معطل کر کے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ٹیکس حکام نے بتایا کہ کسی بھی گرفتاری سے قبل متعلقہ تاجر تنظیم کے کم از کم دو نمائندوں سے مشاورت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جعلی انوائسز کی نشاندہی ایف بی آر کے اسیسمنٹ پراسسنگ سیل کی جانب سے کی جائے گی، جس کے بعد کم از کم دو افسران متعلقہ تاجر کے ڈیٹا کا تجزیہ کریں گے۔ تجزیہ میں خرید و فروخت، ٹیکس گوشوارے اور ٹرانزیکشنز کا جائزہ شامل ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ایف آئی آر درج ہوگی اور انکوائری کی اجازت صرف کمشنر ان لینڈ ریونیو دے گا۔ گرفتاری سے قبل ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز سے باقاعدہ اجازت لینا بھی لازمی ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سرکاری افسر، اہلکار یا ادارے کے اندر موجود سہولت کار بھی فراڈ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی

Shares: