سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری بذریعہ انٹرپول بیرون ملک سے گرفتار
ملزم رضوان نے چھیچھروالی کے رہائشی عبدالغفور کو قتل کرنے کی نیت سے بذریعہ فائرنگ مضروب کیا تھا جو وقوعہ کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا.
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر انچارج ایکسٹراڈیشن سب انسپکٹر نصیر احمد نے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرواکے بذریعہ انٹرپول عمان سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا ہے.
ڈی پی او نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ملزمان اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ناگزیر ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی.
Shares:








