شاہکوٹ پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) شاہکوٹ پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی لاکھوں روپے کی نقدی، مسروقہ مال، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔ مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے ایس ایچ او عمران آصف کی سربراہی میں خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ کاشف عرف کاشی کو دو سرکردہ ملزمان اختر عرف منا اور نادر سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈکیت گینگ اہل علاقہ کے لیے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ جو آئے روز سادہ لوح اور معصوم شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہو جاتا تھا۔ ملزمان راہزنی اور گھروں میں گھس کر وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے ایس ایچ اق عمران آصف کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جس پر ایس ایچ او عمران آصف نے تجربہ کار اور پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والی ٹیم تشکیل دی جسمیں asi یوسف علی، کنسٹیبلان رضا حسین، محسن عباس اور عمران علی شامل تھے۔ پولیس ٹیم نے دن رات محنت اور پیشہ وارانہ قابلیت سے ڈکیت گینگ ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیور، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی و چوری سے 14 وارداتوں کا انکشاف کر لیا ہے جبکہ تھانہ سٹی شاہکوٹ میں درج 6 مقدمات کا سراغ مل گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او عمران آصف اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف مزید موثر کاروائیاں تیز بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے انسداد کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ ننکانہ پولیس ضلع بھر میں امن کے قیام اور قانون کی حاکمیت کو یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل ہے

Leave a reply